عمران خان کے گھر زمان پارک کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس

محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان پر رہائش گاہ کے ٹیکس کی مد میں 36 لاکھ روپے واجب الادا ہیں

محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان پر رہائش گاہ کے ٹیکس کی مد میں 36 لاکھ روپے واجب الادا ہیں (فوٹو : انٹرنیٹ)

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس ارسال کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عمران خان کے لاہور میں واقع گھر زمان پارک کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔


یہ نوٹس ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو بھیجا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم نوٹس موصول کروانے زمان پارک پہنچی ہے۔

سات روز کے دوران نوٹس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔
Load Next Story