جوہی چاؤلہ نے منشیات کیس میں آریان کی ضمانت کیلئے شاہ رخ خان کی مدد کیسے کی

شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ رائیڈ کے مشترکہ مالک ہیں جسے 2007 میں بنایا گیا تھا

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکارہ جوہی چاؤلہ اور سپر اسٹار شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں ڈر، یس باس، پھر بھی دل ہے ہندوستانی شامل ہیں، اب اداکارہ نے بتایا کہ ہے کس طرح انہوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کو ڈرگ کیس سے نکلنے میں مدد دی تھی۔

ایک تازہ انٹرویو میں کنگ خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ اس کیس میں وہ شامل ہوںگی لیکن جب دوست کی مدد کرنے کا موقع آیا تو وہ پیچھے نہ رہیں۔

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ وہ ممبئی سیشن کورٹ میں موجود تھیں اور انہوں نے ایک لاکھ روپے کے زر ضمانت بونڈ پر دستخط کیے، جس کا مطلب تھا کہ اگر آریان نے رقم ادا نہ کی تو وہ خود اس کی ذمہ دار ہوں گی۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ یہ درست طریقہ ہے اور جب میرے دوست خان کو اس کی ضرورت ہو تو مجھے یہ ضرور کرنا چاہئے۔

جوہی چاؤلہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ شاہ رخ کے ساتھ اچھی دوستی کے باوجود ان کی آپس میں ملاقاتیں بہت کم ہوتی ہیں اور ان کے شوہر جے مہتہ اکثر شاہ رخ سے ملتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ رائیڈ کے مشترکہ مالک ہیں جسے 2007 میں بنایا گیا تھا۔
Load Next Story