سلمان خان کا سوشل میڈیا پر ورزش کرتی تصاویر کیساتھ مداحوں کو پیغام
سلمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے روز مرہ کے معاملات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔
دبنگ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں ٹانگوں کی ورزش سے نفرت کرنا پسند ہے اور اس کے بعد ان کی 'حالت خراب' ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان فٹنس اور جِم کے دلدادہ ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر جِم سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں مداح خوب سراہتے ہیں۔