خیبر پختونخوا حکومت کا عید پر 6 چھٹیوں کا اعلان
صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دیے
خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 6 تعطیلات کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔