امریکہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان گرفتار

ملزم نے انٹرنیٹ پر امریکیوں کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی

ملزم نے انٹرنیٹ پر امریکیوں کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی. فوٹو فائل

ایف بی آئی نے امریکہ میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان عدیل داؤد کوگرفتار کر لیا۔


امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم عدیل داؤد شکاگو میں بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا، ملزم نے ایک کار کے ذریعے بم دھماکے کا منصوبہ بنایا تھا، ایف بی آئی کا کہنا ہے ملزم کو ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا، خفیہ ایجنٹوں نے شدت پسندوں کے روپ میں عدیل سے ملاقات کی اور اسے ایک بم بھی مہیا کیا۔

حکام کے مطاق ملزم نے انٹرنیٹ پر امریکیوں کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،جس کے بعد ایف بی آئی نے اس کی نگرانی شروع کر دی، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Load Next Story