میں خود کو بہترین شوہر بیٹا اور بھائی نہیں سمجھتا رنبیر کپور

بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور آج اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں

فوٹو : فائل

بالی وڈ انڈسٹری کے دو سپر اسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔

رنبیر کپور ادکارہ نیتو کپور اور آنجہانی رشی کپور کے بیٹے ہیں جبکہ عالیہ اور رنبیر کے گھر میں پچھلے برس بیٹی راحہ پیدا ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بہترین شوہر، بیٹا یا بھائی نہیں سمجھتے، وہ ہمیشہ خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کیوں اگر آپ خود کو درست کرتے رہیں تو پھر آپ کا صحیح راستے پر ہوتے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)






رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ والد بنتے ہیں تو پھر والدین کیلئے آپ کا احترام بڑھ جاتا ہے، میری شخصیت میں معاشرتی اقدار میرے والدین کی تربیت کا نتیجہ ہیں اور میں اسے اپنے بچوں کو منتقل کروں گا، یہ ایک عمر بھر کا وعدہ ہے، میں اس کے قابل نہیں ہوں لیکن قابل ہوجاؤں گا۔

دوسری طرف عالیہ بھٹ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام میں کچھ ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو اس سے قبل لوگوں کے سامنے نہیں آئی تھیں۔

ان تصاویر پر کرن جوہر، زویا اختر، نیہا دھوپیا، گوہر خان، مونی رائے اور دیگر شوبز شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہیں۔
Load Next Story