گورنر سندھ کا شہید فائرفائٹرز کے بچوں کو ملازمت دینے کا اعلان 5 5لاکھ کے چیک بھی دیے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہید فائر فائٹرز کے گھر پہنچے اور ان کے ورثا سے تعزیت کی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فائربریگیڈ کے شہید عملے کے بچوں کو فوتی کوٹہ پر ملازمتیں دینے کا اعلان، گورنر نے شہدا کے گھروں پر جاکر ورثا سے تعزیت کی اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نیوکراچی صنعتی ایریا میں فیکٹری میں آگ بجھانے کے دوران عمارت گرنے کی وجہ سے دب کر شہید ہونے والے چار فائر فائٹرز کے گھر پہنچے اور ان کے ورثا سے تعزیت کی۔
گورنر سندھ سہراب گوٹھ میں شہید محسن شریف کے گھر گئے اور ان کے بھائی محمد الطاف سے بھائی کی شہادت پر تعزیت کی۔
بعدازاں گورنر جامعہ ملیہ روڈ ملیر میں شہید خالد شہزاد کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے محمد عماد سے والد کی شہادت پر تعزیت کی۔
تیسرے دورے میں گورنر سندھ نے شاہ فیصل کالونی میں شہید محمد افضل کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے محمد بلال سے والد کی شہادت پر تعزیت کی۔
کامران خان ٹیسوری نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں، جب تک میں گورنر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے لیےکھلے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے شہدا کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک بطورمالی امداد دیے او ورثا سے عید کی نماز اپنے ساتھ ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔
گونر سندھ نے اس موقع پر حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے واجبات جلد از جلد ورثا کے حوالے کیے جائیں۔
انہوں نے شہدا کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں مطلوبہ کارروائی کو تیزی سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔