ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک مؤقف اپنائیں گے نجم سیٹھی

معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، وقت آنے پرپاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے، نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک مؤقف اپنائیں گے۔

نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔

افطار ڈنر کے دوران نجم سیٹھی نے فرداً فرداً صحافیوں سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلئے ہمارے ذہن میں 30 کھلاڑیوں کے نام ہیں، چیف سلیکٹر


پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے۔

نجم سیٹھی کا موقف تھا کہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور وقت آنے پرپاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ تاریخوں اور وینیوز کا اعلان تاحال نہ ہوسکا، صورتحال پیچیدہ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاریے ہیں۔ کرکٹ کی بحالی کے لیے کلبز سے لے کر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
Load Next Story