شیری رحمان دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل

شیری رحمان کو امریکی صدر جو بائیڈن سمیت 20 بااثر ترین رہنمائوں میں شامل کیا گیا ہے

ٹائم میگزین نے گذشتہ سیلاب کے دوران متاثرین کیلیے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا ہے ( فوٹو: فائل  )

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو ٹائم میگزین نے دنیا کی100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔

موقر امریکی جریدے نے شیری رحمان کو گذشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے 2023 کی سو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔


جریدے نے شیری رحمان کو امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا، جرمن چانسلر اولف شولز اور برازیلی صدر لوا ڈا سلوا سمیت 20 بااثر ترین رہنمائوں میں شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین کے لیے پاکستانی وزیر کا پروفائل جرمنی کی اسٹیٹ سیکریٹری اور انٹرنیشنل کلائمیٹ ایکشن کے لیے نمائندہ خصوصی جینیفر مورگن نے تحریر کیا ہے جس میں گذشتہ برس پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

 
Load Next Story