وفاقی وزیر کی حادثے میں موت ملزم ڈرائیور کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں، مقدمہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی حادثے میں موت ہونے کے واقعے کا مقدمہ ہائی لکس ڈرائیور کے خلاف درج کرکے ملزم راؤ گل خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 117/23 درج کیا۔ مقدمہ ذیر دفعہ 322 279 427 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔
مدعی کے مطابق وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی اسٹریٹ 25 سیکٹر جی سکس ٹو میں میرے گھر افطاری پر آئے تھے اور افطاری کے بعد آٹھ بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کے لیے روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق
مولانا اپنی سرکاری گاڑی نمبر GAK 550 کرولا گرینڈی خود چلا کر روانہ ہوئے لیکن ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نمبر ARY 077 نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ حادثہ میں وزیر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
ایس ایچ او سیکریٹریٹ ندیم طاہر کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
دریں اثنا مرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی میجسٹریٹ ملک امان کی عدالت پیش کیا گیا۔
وکیلِ ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا۔
تفتیشی افسر نے مزید کہاکہ ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے تھے۔
تفتیشی افسر نے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش باقی ہے،معاملہ حساس نوعیت کا ہے اورمناسب تفتیش کےلیے وقت درکار ہے۔
اس پر عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔