تھری اور فورجی ٹیکنالوجی روزگار کے 9 لاکھ مواقع پیدا ہونگے

نیلامی ملکی تاریخ کا سنگ میل ہوگا جس سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اورجی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی اے

23نیلامی ملکی تاریخ کا سنگ میل،1ارب ڈالر انویسٹ،جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی اے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ تھری اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی ملکی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگی جس سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافہ ہوگا جبکہ نیلامی سے ملک میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔


ہفتہ کو بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نیلامی میں 50 ایم ایچ زیڈ کو بولی کیلیے پیش کیا جائیگا جس سے 21 سو بینڈ پر 30 ایم ایچ زیڈ اور 18 سو بینڈ پر 20 ایم ایچ زیڈ شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21 سو بینڈ میں 10 ایم ایچ زیڈ کی بنیادی قیمت 295 ملین ڈالر اور 18 سو بینڈ پر 210 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتیں مارکیٹ کے گہرے تجزیے کے بعد مقرر کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ اس سے آپریٹرز کو تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے ٹیلی کام کے شعبے میں 9 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ اور ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔
Load Next Story