نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
کاشف شہروز نے بھی نائلہ کیانی کے ساتھ انا پورنا چوٹی سر کی
نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
نائلہ کیانی نے پیر کی صبح نیپال میں واقع 8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا چوٹی کو سر کیا۔ نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ساجد سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی
نائلہ کیانی کے ساتھ پاکستانی کوہ پیما 21 سالہ شہروز کاشف نے بھی انا پورنا چوٹی کو سر کرلیا۔ کاشف شہروز اب تک 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ کاشف شہروز 11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔ اس قبل ہفتے کے روز کوہ پیما ساجد سد پارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے انا پورنا پہاڑ کو سر کیا تھا۔