الیکشن کمیشن سمیت کئی سرکاری ادارے نادرا کے 2 ارب 75 کروڑ روپے کے نادہندہ
نادرانے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر تےہوئے وارننگ دی ہے کہ بقایا جات ادا نہ ہونے پر سروس بند کردی جائے گی
MULTAN:
شناختی کارڈز کی تصدیق کے نظام کی فراہمی میں الیکشن کمیشن سمیت کئی سرکاری ادارے نادرا کے 2 ارب 75 کروڑ روپے سےزیادہ کے نادہندہ نکلے ۔
نادرا ذرائع کے مطابق امن وامان کی صورتحال اور تحقیقات کےلئے پاسپورٹ اورالیکشن کمیشن سمیت کئی وزارتوں نے نادرا سے سافٹ ویئر نظام حاصل کیا، جس کے بدلے وفاقی حکومت کے مختلف سرکاری اداروں کے ذمے کئی سال سے نادرا کےبقایاجات ہیں، سرکاری اداروں اور وزارتوں نے ادائیگی کا وعدہ توکیا مگرکئی سال بعد بھی ادائیگی عمل میں نہیں آئی ، نادرانے نادہندہ سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر تےہوئے وارننگ دی ہے کہ بقایا جات ادا نہ ہونے پر سروس بند کردی جائے گی۔