سی ٹی ڈی آپریشن خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشتگرد ہلاک
کارروائی 5 دہشتگردوں سے متعلق مصدقہ ذریعے سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی،بھاری اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیا برآمد
راجن پور میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں میں الیاس اور عرفان اللہ شامل ہیں، جو خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حساس اداروں کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کی گئی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ آپریشن کے دوران دہشت گرد 2 گروہوں میں سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرتے رہے۔
کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد اپنے ہی دیگر دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹر، پرائما کورڈ برآمد ہوا جب کہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج رات سی ٹی ڈی ٹیم راجن پور کو ایک مصدقہ ذریعے سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی (جماعت الاحرار) کے 5 دہشت گرد راجن پور میں حساس ادارے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو کہ تھانہ روجھان کی حدود میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس دھماکہاخیز مواد اور اسلحہ ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی لیکن دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیموں پر براہ راست فائرنگ کر دی۔ دہشت گردوں اپنے آپ کو 2 گروہوں میں تقسیم کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس عرف عبداللہ ولد طور خان ذات ملیزئی، باشندہ مردان جب کہ دوسرے کی شناخت عرفان اللہ عرف قاری عبداللہ ولد جعفر ذات شیری خیل رہائشی تحصیل پنڈیالی ضلع،مہمند ایجنسی کے طور پر ہوئی، جنہیں ان کے ساتھی دہشت گردوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور باقی 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشت گردوں سے کلاشنکوف، میگزین، 31 راؤنڈز، 30 بور بندوقیں، 20 راؤنڈز، دھماکا خیز مواد، پرائما کورڈ، غیر الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ٹیپ حل برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم لیڈز اور انکشافات متوقع ہیں۔