قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کسی بھی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی آئینی مدت ختم
آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل اگر کسی وجہ سے نشست خالی ہوتی ہے تو اس پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا
ملک میں عام انتخابات سے قبل ضمنی الیکشن کی آئینی مدت ختم ہوگئی ہے اب کسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر الیکشن نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست این اے 51 پر بھی ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔
آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 4 کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل اگر کسی وجہ سے نشست خالی ہوتی ہے تو اس پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔آئین میں دیے گئے آرٹیکل کے تحت 14 اپریل کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوں گے۔
جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالشکور این اے 51 سے کامیاب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر تھے۔ 15 اپریل کو مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کی وفات سے خالی ہونے والی این اے 51 کی نشست پر اب ضمنی الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے پوری ہوجائے گی۔