روسی صدر کا یوکرین کے مفتوحہ علاقوں کا دورہ
پوٹن نے خطوں میں فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی تا کہ جنگی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے
روسی صدر ولادمیر پوٹن نے جنگ میں فتح ہونے والے دو یوکرینی علاقوں خیرسن اور لوہانسک کا دورہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس نے روسی ایوانِ صدر کریملن کے حوالے سے بتایا کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یوکرین کے دو خطوں خیرسن اور لوہانسک کے الحاق کے بعد اُن کا دورہ کیا ہے۔
کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پوٹن نے دونوں خطوں میں فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی۔ پوٹن نے جنوبی یوکرین کے علاقے خیرسن میں فورسز کے ہیڈکوارٹر اور مشرقی یوکرین کے لوہانسک علاقے میں نیشنل گارڈ کے کمانڈروں سے ملاقات کی تاکہ ان علاقوں میں جنگی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ماسکو نے گزشتہ موسم خزاں میں باضابطہ طور پر خیرسن، لوہانسک، زاپوریزہیا اور ڈونیسک کا مقامی ریفرنڈم کے بعد الحاق کیا جسے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے مسترد کیا تھا۔ تاہم روسی افواج نے اعلان کے بعد سے صرف جزوی طور پر علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں پوٹن کا دو ماہ میں الحاق شدہ علاقوں کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ ڈونیسک کے علاقے ماریوپول کا دورہ کیا تھا۔