ثاقب نثار نے چھٹی کے دن عدالتیں سیاسی دکان چمکانے کے لیے لگائیں وزیر اعظم

سابق چیف جسٹس پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں اپنے بھائی کو تعینات کروانا چاہتے تھے، شہباز شریف کی تنقید

فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سیاسی دکان چمکانے کے لیے چھٹی کے روز عدالتیں لگاتے تھے۔

راولپنڈ میں انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ اسپتال میں شعبہ یورولوجی کی سروسز کا افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس پر تنقید کے نشتر برسائے۔


انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے باقی منصوبوں کی طرح اس منصوبے کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ انہوں نے ثاقب نثار سے سوال کیا کہ اگر بیس ارب روپے غرق ہوگئے تھے تو آپ تو ہفتے اور اتوار کو بھی اپنی عدالتیں لگاتے تھے جو کسی یتیم اور بیوہ کو انصاف دینے کے لیے نہیں بلکہ سیاسی دکان چمکانے کے لیے ہوتی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'ثاقب نثار کہتے تھے کہ شہباز شریف نے بیس ارب روپے کہاں لگائے، اگر پیسے ضائع ہوگئے تھے تو لاہور کا سب سے بڑا کورونا سینٹر کیسے بن گیا؟۔

شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں اپنے بھائی کو تعینات کروانا چاہتے تھے۔
Load Next Story