سندھ میں مشرف کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے وزیر اعلیٰ
ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں، خدشات و تحفظات دور کرکے انھیں مطمئن کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کوسیکیورٹی فراہم کرناہماری ذمے داری ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر مشرف کو کراچی میں تمام تر سیکیورٹی دی جائے گی۔
ہفتے کو سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی اور پرانے اتحادی ہیں، ان کے خدشات و تحفظات دور کرکے انھیں مطمئن کیا جائے گا، ہم بھاگنے والے نہیں، سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کراچی سمیت پورے سندھ میں موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ حکومتی اقدام کے باعث کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مٹھی کے دورے میں ترقیاتی کاموں کی بحالی کی ہدایات کی ہیں۔ تھر میں میٹھے پانی کی فراہمی اور کیڈٹ کالج کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں قائم علی شاہ لب مہران کے قریب گلیمر بنگلوز میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل کی رہائش گاہ گئے اور ان کے سسر ڈاکٹر امان للہ بھرگڑی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔