حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں وزیراطلاعات
اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا کا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے۔ مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔