اینکرپرحملے میں کسی کوملوث کرناجلدبازی ہےزعیم قادری

تحقیقات ہونی چاہئیں:شرمیلا فاروقی،حملہ افسوسناک ہے:عمران اسماعیل، اظہارالحسن

ایسے حملوں کوروکناہوگا:حافظ سلمان بٹ اورارشدانصاری کی ’’تکرار‘‘ میں بات چیت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنمازعیم قادری نے تجزیہ کارحامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ حکومت کی کمزوری ہے اس حملے میں ملوث لوگوں کوگرفتارکرنا چاہئے۔


انہوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگومیں کہاحامد میر بہت اچھے صحافی ہیں انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر بات کی ہے لیکن بغیر تحقیقات کے ان پر حملے میں کسی کو ملوث کرنا جلد بازی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہاحامد میر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن تحقیقات کے بغیر کسی پر بھی الزام عائد کرنا درست نہیں ہے چاہے اس حملے میں کوئی کالعدم تنظیم ہی کیوں نہ ملوث ہو۔ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور حملہ آوروں کو گرفتار ہونا چاہئے۔ مشرف پر حملے کا خطرہ ہے سندھ حکومت لازمی طور پر ان کو سکیورٹی دیگی۔ تحریک انصاف کے رہنماعمران اسمعٰیل نے کہامیری دعا ہے اﷲ حامدمیرکوجلد صحت اور لمبی زندگی دے۔

کسی پر بھی تحقیقات کے بغیر الزام لگانادرست نہیں،مشرف کی بیرون ملک روانگی کافیصلہ ہوچکا۔متحدہ کے خواجہ اظہار الحسن نے کہاحامد میر پرحملہ افسوسناک ہے، ایکسپریس کوسراہتا ہوں اس نے دوسرے چینل کے صحافی کیلئے پروگرام کیا۔جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ نے کہاسب سے اہم یہ ہے کہ ہمیں حامدمیرکیلئے پورے خشوع وخضوع کے ساتھ دعاکرنی چاہئے اللہ ان کو صحت اور زندگی دے ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاحامد میر پر حملہ پورے پاکستان کی صحافت پر حملہ ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اب مذمت سے کام نہیں چلے گا اب ایسے حملوں کو روکنا ہوگا۔
Load Next Story