عمران خان کا دورانِ عدت نکاح عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عدالت بیان قلمبند کرنے کے لیے اہم گواہ عون چوہدری کو طلب کرے، درخواست گزار کے وکیل کی استدعا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کے خلاف کیس میں عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ کے روبرو درخواست گزار محمد حنیف اور ان کے وکیل راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کا آغاز کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے ایک بیان دیا گیا ہے اور درخواست دائر کی گئی ہے، کیا کہیں گے؟۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عون چوہدری کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کردی۔ وکیل راجا رضوان عباسی نے استدعا کی کہ عون چوہدری بہت اہم گواہ ہے، عدالت بیان قلمبند کرنے کے لیے طلب کرے۔
عدالت نے عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 27 اپریل کو سنایا جائے گا۔