9سال گزر گئے مگر وزیر اعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام فعال نہ ہو سکا

بیرونی فنڈنگ کے باوجود ملک میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام صرف فائلوں تک محدودہوکررہ گیا۔

ملک میں ہردسواںشخص ہیپاٹائٹس بی کاشکارہے، فوٹو: فائل

ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعدادخطرناک حدتک بڑھ جانے کے باعث سابق صدرمشرف کے دورمیں2005 کے دوران وفاق سمیت صوبوں میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلیے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے'وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام' شروع کیاگیا۔


مذکورہ پروگرام کے تحت ملک بھرمیں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی بھی شامل تھی۔ وزارت صحت کے ذیلی ادارے پاکستان میڈیکل کونسل کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں آلودہ پانی کے استعمال، ناقص اورغیرمعیاری سرنجوں اورشعبہ انتقال خون کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث ہردسواںشخص ہیپاٹائٹس بی کاشکارہے، تمام تر رپورٹوں اور ہیپا ٹائٹس کے خاتمے کے لئے شروع کئے جانے والے اربوں روپے کی لاگت کے پروگرام کے باوجودآج ہیپاٹائٹس کے شکار افراد کی حالت پہلے سے بھی بدترہے جبکہ بیرونی اداروں کی فنڈنگ کے باوجودہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام صرف دفتری فائلوںتک محدودہوکررہ گیاہے، آج ہپاٹائٹس میںمبتلا مریضوںکوسرکاری اسپتالوں سے نہ توعلاج معالجے کی کوئی سہولت میسرہے اورنہ ہی اس جان لیوابیماری کے مریضوں کوکوئی دوایاانجکشن اسپتالوں سے فراہم کیاجارہاہے۔

جگرکی پیوندکاری کاسینٹرقائم کرنے کے حکومتی دعووں کے باوجودتاحال سرکاری اسپتالوں میں کوئی یونٹ فنکشنل نہ ہوسکا، وفاق کے بڑے اسپتال پمزمیں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودجگرکی پیوندکاری کے سینٹرکی افادیت نہ ہونے کے برابرہے جبکہ پمزمیں ڈاکٹروں، انفرااسٹرکچراورچین سے جدیدآلات منگوانے کے باوجودآج تک جگرکی پیوند کاری کاایک آپریشن بھی کامیاب نہیںہوسکا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میںجہاں ہیپاٹائٹس کے مریضوںکی تعدادپہلے کی نسبت کہیںزیادہ بڑھ گئی ہے وہاںہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام برائے نام حدتک رہ گیاہے، سرکاری اسپتالوںمیں ہپاٹائٹس کے انجکشن انٹرفرون نایاب ہیں جبکہ جگرکی پیوندکاری کیلیے غریب مریضوںکوچین یاپھربھارت کے گنگارام اسپتال جاناپڑتاہے جہاںایک لیورٹرانسپلانٹ کاخرچہ ایک کروڑروپے تک ہے جو متوسط طبقے کے مریضوںکی پہنچ سے ہی باہرہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شہریوںکوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اقدام اورآلودہ خون سے لگنے والی بیماریوںسے بچاکرکسی حدتک ہیپاٹائٹس سے محفوظ کیاجاسکتاہے۔
Load Next Story