ہماری ذہنی حالت کے ذمے دار رشتے دار ہیں مردہ خوربھائی

سزا کاٹنے کے بعد ہم نے کوشش کی راہ راست پر آجائیں مگر معا شرے نے ہمیں قبول نہ کیا، بھائیوں کا بیان

مردہ خوری نشہ بن چکی، اسکے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے،عارف اورفرمان کی ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل

سرگودھا کے علاقے دلے والاکی حوالات میں بند مردہ خور بھائیوں نے ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ مردہ خوری ہمارا نشہ بن چکا ہے ۔


حوالات کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھے دونوں بھائیوں نے 'ایکسپریس' سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ذہنی طوردوبارہ ان حالات تک پہنچانے والے ہمارے اپنے ہیں، 3 برس قبل 2سال کی سزا کاٹنے کے بعد ہم نے کوشش کی راہ راست پر آجائیں مگر معا شرے نے ہمیں قبول نہ کیا،اپنے اور پرائے سب ہم سے منہ موڑگئے تھے، جس کی وجہ سے ہم دوبارہ اسی ڈگر پر چل پڑے، بعض میڈیا والے اپنے سوالوں کا جواب اپنی مرضی کے مطابق لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردہ خوری ہمارا نشہ بن چکا ہے جس کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے، بڑی میت کی بجائے چھوٹے بچے لاش قبر سے نکالنا زیادہ آسان ہے، ،اس مرتبہ پھر ہمیں موقع ملا تو ہم ضرور انسان بننے کی کوشش کریں گے۔

ایس ایچ او تھانہ دلے والا ملک اشرف نے بتایا کہ عارف عرف اپھل زیادہ بولتاہے جبکہ فرمان عرف پھاما زیادہ باتیں کرنے سے گریزکرتا ہے، سیکیورٹی اداروں کی تفتیش کے مطابق دونوں بھائی مردہ خوری کے گھنائونے فعل میں ملوث ہیںاور ان کی سزا کا تعین عدالت ہی کرے گی۔
Load Next Story