سعودی عرب میں خواتین کو پاسپورٹ کے اجرا کے لئے شناختی کارڈ لازمی قرار

بغیر شناختی کارڈ خواتین کے پاسپورٹس کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی، سعودی حکام کا اعلان

تمام شہری اپنی انگلیوں کے نشانات وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر کرائیں, سعودی ڈی جی پاسپورٹس فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے خواتین کے لئے شناختی کارڈ کے بغیر پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔


عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس میجر جنرل سلیمان الیحیی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ ان خواتین کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جن کے پاس سعودی شناختی کارڈ نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ایسی خواتین جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے مگر ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو ان کے پاسپورٹس کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

سعودی ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ تمام سعودی شہری اپنی انگلیوں کے نشانات وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر انہیں سعودی عرب کے شہری کی حیثیت سے ملنے والی سہولیات سے مستفید نہیں ہونے کا حق نہیں ہوگا، اس کے علاوہ یکم مئی سے کسی بھی ایسے شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کی انگلیوں کے نشانات وزارت داخلہ کے پاس موجود نہیں ہوں گے۔
Load Next Story