پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور
پہلی سماعت میں پولیس کی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد،عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کاحکم، دوسری سماعت میں ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کے کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی۔
بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی۔