کے الیکٹرک کی بجلی 449 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر6ارب63کروڑ60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

(فوٹو فائل)

شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 4.49 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔


کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے، جس کے مطابق بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 3 مئی کو کی جائے گی۔ قیمت میں اضافے کی درخواست من و عن منظور ہونے کے نتیجے میں کے الیکٹرک صارفین پر6ارب63کروڑ60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Load Next Story