کرتب دکھانے کے دوران شیروں نے پنجرے سے نکل کر شائقین پر حملہ کردیا

بھگدڑ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

کئی افراد بھگدڑ کے باعث زخمی ہوگئے؛ فوٹو: ویڈیو گریب

چین میں ایک سرکس کے دوران کرتب دکھانے والے دو شیر پنجرے سے باہر نکل آئے اور حاضرین پر چل دوڑے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں یہ واقعہ شیروں کا پنجرا کھلا رہ جانے کے باعث پیش آیا۔ شیروں کے شائقین میں آجانے سے افراتفری مچ گئی۔ بھگدڑ میں کئی افراد کچلے گئے۔


شیروں کو عملے نے جلد ہی پکڑ کر پنجرے میں دوبارہ بند کردیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد پیروں تلے کچلے جانے کے باعث زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }