علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے
پی ٹی آئی رہنما کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرکے سندھ پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر علی امین گنڈا پور نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیا کیا ظلم ہوا ہے سب بتاؤں گا، علی امین گنڈا پور کو جب عدالت لایا گیا تو حیران کن طور پر انکے لمبے بال کٹے ہوئے تھے جس پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پولیس نے دوران حراست اُن کے بال کاٹے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف شکار پور میں ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے، انہیں اپریل کے اوائل میں پشاور ہائی کورٹ کے ڈیرہ اسمعٰیل خان بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اسلام آباد کی گولڑہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم بعد میں انہیں بھکر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف حکومتی اتحاد کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے، سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔