کچہ رجوانی دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ
پولیس کی اے پی سی کو معمولی نقصان پہنچا، جوابی کارروائی میں دہشتگرد اور ڈاکو پسپا، کئی علاقے کلیئر کروا لیے گئے
کچہ رجوانی کے علاقے میں دہشت گردوں اور کچہ کے جرائم پیشہ عناصر نے پولیس پر راکٹ لانچروں اور لانگ رینج ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں پولیس کی اے پی سی کو معمولی نقصان پہنچا ۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد و ڈاکو پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پولیس نے کچہ رجوانی کے علاقے میں قابل سکھانی اور لاٹھانی گینگ کے 18 ، 20 خطرناک ملزمان اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچہ مورو اور کچہ جمال کے علاقے کلیئر کروا لیے گئے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے آپریشن کے دوران یہاں شہادتیں ہوئی تھیں تاہم اس برس بغیر کسی نقصان کے دونوں علاقے کلیئر کرائے گئے ہیں۔
کچہ پولیس آپریشن تیرھویں روز جاری ہے اس دوران رحیم یار خان پولیس نے اب تک 20 ڈاکو گرفتار کرلیے ہیں جب کہ 3 ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس نے کچہ کا مزید ہزاروں ایکڑ رقبہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا ہے۔ پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے سکھانی گینگ کی مزاحمت دن بہ دن کمزور پڑ رہی ہے۔
[video width="640" height="352" mp4="https://www.express.pk/2023/04/kacha-rajwani-police-attack-1682060636.mp4"][/video]