کراچی میں گیس سلینڈر دھماکا میاں بیوی اوربچے جھلس گئے
جھلسنے والی ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ریسیکو ذرائع
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فورڈی کے ایک گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری کی تیاری کے دوران گیس سلینڈر کا دھماکا ہوا جسے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کچن کی دیوار گر گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچے۔
پولیس اور رینجرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور آگ سے جھلسنے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 51 سالہ عبدالرحمان ولد محمد عرفان، ان کی اہلیہ 40 سالہ سمیرا اور ان کے دو بچوں 15 سالہ فزا اور 12 سالہ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والی خاتون سمیرا اور ان کی بیٹی فزا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا سلینڈر سے گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔