مکی آرتھر کی تقرری گاؤں میں سرکس کے جوکر کی واپسی ہے رمیز راجا

اس سے قبل مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے

اس سے قبل مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق چیئرمین نے منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کاؤنٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گاؤں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔

یہ پہلا وقع نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ''بابراعظم کے عالمی نمبر ون بیٹر بننے کا مکمل یقین تھا''


وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں انہیں ہٹا کر منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو عہدہ سونپا گیا تھا، رمیز راجا کو سال 2021 میں عمران خان نے چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر ورلڈکپ تک پاکستان کے کوچ رہیں گے، نجم سیٹھی

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز مکی آرتھر کی بطور ڈائریکٹر قومی ٹیم کی تقرری کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن جبکہ آئی سی سی چیمئینز ٹرافی جتوائی تھی۔
Load Next Story