ناران میں گلیشیئرز گرنے سے راستہ بند سیاحوں کو نہ آنے کی ہدایت

عیدالفطر کے موقع پر سیاح کسی زحمت سے بچنے کے لیے ناران کا رخ نہ کریں، ڈی ایس پی بالاکوٹ

(فوٹو : فائل)

ناران میں گلیشیئرز گرنے کے بعد انتظامیہ نے کاغان سے آگے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ کاغان متعدد مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئرز گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی اس حوالے سے پولیس نے بھی سیاحوں کے لیے بھی انتباہ جاری کردیا ہے۔


ڈی ایس پی بالاکوٹ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سیاح کسی زحمت سے بچنے کے لیے ناران کا رخ نہ کریں۔

واضح رہے کہ برف باری اور متعدد گلیشیئر پھٹنے کے بعد وادی کاغان کے مختلف مقامات کا درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے آگیا ہے۔
Load Next Story