عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قوم کو پیغام
قوم گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، صدر مملکت
عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو اپنا پیغام دیا ہے۔
عیدالفطر کے اس پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعاگو ہوں عید ہمارے لیے امن و سلامتی اور خوشیوں کے ایام لائے، رمضان المبارک ہمارے اندر تقویٰ، پرہیزگاری اور دوسروں کی تکلیف کا احساس پیدا کرتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے، ہم سب اپنے ملک کے لیے درد محسوس کر رہے ہیں، قوم کی توجہ معاف کرنے، رحم فرمانے والے رب کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرنے، درگزر کرنے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے وہ نیکی اور احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے، قرآن پاک ہمیشہ کے لیے ہے اور اس کے احکامات آج کے پاکستان کے لیے باموقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے بھی ہمیں دوسروں پر رحم کرنے اور معاف کرنے کی تلقین کی، درگزر کرنے اور اللہ کے راستے اور سنت رسولﷺ پر چلنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام عطا فرمائے۔