وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو مردم شماری کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
شہباز شریف کا ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر سے ٹیلی فونک رابطہ، ڈاکٹر خالد مقبول کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایم کیو ایم کے کنونیئر نے مردم شماری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، جس پر بالخصوص شہری سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور اب پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو شمار نہیں کیا گیا اور نہ ہی گنتی کا عمل شفاف ہوا ہے۔