سراج الحق کا پرویز الٰہی کو فون ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

(فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کرکے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
Load Next Story