دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار
ملزمان سے 23 لاکھ روپے اور کروڑوں روپے کے جعلی کاغذات برآمد
پولیس نے شہریوں کیساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاررواٸی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں نواز، یاسین، شازیہ اور شیلا وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے معصوم شہری سے دھوکے سے ہتھیائے گئے 23 لاکھ روپے اور کروڑں روپے کے جعلی کاغذات برآمد کرلیے ہیں۔
ایس پی اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔