چوہدری شجاعت اور سراج الحق کا ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور

اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا، سراج الحق

—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور دیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن متفقہ رائے سے الیکشن کا انعقاد مسئلہ کا حل ہے، اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے بہتر راستہ نکل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story