ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت ایڈمنسٹریٹراور ڈائریکٹرکراچی زو کیخلاف مقدمے کی درخواست

نورجہاں کو ملزمان نے اپنی غلفت اورلا پروائی سے ہلاک کیا، درخواست گزار ایڈووکیٹ عمران

—فائل فوٹو

کراچی چڑیا گھرمیں17 سالہ ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت پرایڈ منسٹریٹرکراچی اورڈائریکٹرکراچی زوکے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے گارڈن تھانے میں تحریری درخواست جمع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز کراچی چڑیا گھر میں 17 سالہ ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت پر ایڈ منسٹریٹرکراچی اور ڈائریکٹر کراچی زو کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے گارڈن تھانے میں تحریری درخواست جمع کردی گئی۔


درخواست ایڈووکیٹ عمران عزیزکی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈائریکٹرکراچی زو،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کراچی زو کےدیگر ملازمین کی غلفت اور لاپروائی سے کراچی کا سرمایہ کراچی زو میں موجود ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

درخواست کے مطابق چڑیا گھرمیں موجود دیگرجانوروں کی ناگفتہ یہ حالت دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ نورجہاں کو ملزمان نے اپنی غلفت اورلا پروائی سے ہلاک کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی فوری طور پر ذمہ داران کےخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کی تفتیش کی جائے تاکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلائی جاسکے۔
Load Next Story