عید پر بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہے
عیدکے پہلے روزکورنگی میں4ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان میں داخل ہوکرکیش کاؤنٹرسے رقم نکالی اورموبائل فونزچھین کرفرارہوگئے
عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز نے اپنی کارروائیاں بلا خوف جاری رکھیں، شہری اوردکاندار عید الفطرپر بھی نہ صرف عدم تحفظ کا شکار رہے بلکہ انھیں لیٹروں کے رحم و کرم پرچھوڑدیا گیا۔
عیدالفطر کے پہلے روزکورنگی نمبر ڈیڑھ کے قریب مسلح ڈاکو معروف مٹھائی کی میں داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر کا صفایا کرکے فرار ہو گئے، نماز عید سے پہلے صبح 6بجے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں4 مسلح ڈکیتوں کومٹھائی کی دکان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں نے دکان میں موجودسیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔
دکان میں موجود عملہ اورگاہک خوف زدہ ہوکراپنی جان بچانے لگ لگ گئے اسی دوران ایک ڈاکو مٹھائی کی تھیلی نکالر کر کیش کاؤنٹر پر جمع نقدی اور موبائل فون جمع کرتا ہے ڈکیت واردات کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، کورنگی کے مکینوں اورتاجروں کے مطابق بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف پولیس کی تمام تر حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔
عیدالفطر کے پہلے روز پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں معروف بیکری کے قریب ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نوجوان کو موٹر سائیکل پرگھر کے باہرپہنچتے دیکھاجا سکتا ہے، اس کے موٹر سائیکل سے اترتے ہی دو ڈکیت آجاتے ہیں نوجوان ڈآکوؤں کو دیکھتے ہی گلی کی دوسری جانب بھاگا پھراپنے گھر کے دروازے کی جانب آیا اور شدید مزاحمت کرنے لگا، نوجوان کی جانب سے پستول اور ملزم پکڑنے کی کوشش بھی کی گئی نوجوان مزاحمت بھی کرتا رہا اور بار بار گھرکی گھنٹی بھی بجاتا رہا۔
ڈاکو تنگ آکر واپس جانے لگے توایک اور موٹر سائیکل سوار آگیا ڈکیت اسے لوٹنے لگے اسی دوران اچانک گھر کا دروازہ کھلا اور اندر سے مسلح شخص نکلا جس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی۔ وڈیو میں ڈاکوؤں کو حواس باختہ ہو کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عید الفطر کے دوسرے روز اورنگی ٹاؤن میں 3 دوست موبائل فون کے ذریعے فوٹو سیشن میں مصروف تھے ایک دوست دوسرے دوست کی تصویر بنارہا تھاکہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت پہنچ گئے اور ایک ڈکیت فلمی انداز میں موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے ہوئے موبائل پرجھپٹا، متاثرہ نوجوان کا دوست ڈاکو کی طرف بڑھا تو دوسرا ڈکیت اسے پستول دکھانے لگا، ڈاکو واردات کے بعدباآسانی فرارہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔
زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عبدالماجد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔
بفرزون سیکٹر 4 میں چاند رات کو افطار سے20 منٹ قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی4 ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 3 شہریوں کو لوٹ لیا،چاروں ڈاکو ٹوپی لگائے ہوئے ہیں اور ان کے چہرے واضح ہیں ڈاکوؤں نے گھرکی دہلیزپربیٹھے شخص سے موبائل فون چھینا اورمسلح ڈآکوؤں نے موٹرسائیکل سوار2 افراد سے بھی موبائل فونز چھینا پینٹ شرٹ پہنے ڈاکو واردات کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔
عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ، زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عبدالماجد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔