مجھے سسر کہہ کر مخاطب مت کرنا شاہد کی شاہین آفریدی کو ’تنبیہ‘

لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں، شاہین شاہ آفریدی

لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں، شاہین شاہ آفریدی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انھیں عوامی سطح پر " سسر " کہہ کر نہ پکارے۔

ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گپ شپ لگاتے ہوئے کہا کہ شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔


یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے عید کا دن کہاں گزارا؟ جان کر مداح بھی تعریف کرنے لگے

جواب میں شاہین نے کہا کہ لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، انھوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آؤٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔
Load Next Story