عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے وفاقی وزیر قانون

آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو انتہائی سنگین ہے، جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے ملک کا نقصان ہوا، اعظم نذیر تارڑ

(فوٹو فائل)

وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے۔ آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے۔ سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کے درمیان سنگین گفتگو ہوئی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے کہا کہ سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں ہی میں ہونی چاہییں۔ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ادارے اور پارلیمان آمنے سامنے آ جائیں۔ کوشش کی جا رہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے ملک و قوم کا نقصان ہوا۔
Load Next Story