صرف تین منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر کر سکتی ہے

اس طریقے سے ٹائپ 1 ذیا بیطس سے متاثر افراد بہتر انداز میں اپنی بلڈ شوگر کو قابو کر سکتے ہیں

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے کی نسشت کے بعد صرف تین منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر کر سکتی ہے۔


برطانیہ کی یونیورسٹی آف سندرلینڈ کے سائنس دانوں کے مطابق اس طریقے سے ٹائپ 1 ذیا بیطس سے متاثر افراد بہتر انداز میں اپنی بلڈ شوگر کو قابو کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دل کے دورے اور فالج جیسی پیچیدہ صورتحال میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہوسکتے ہیں۔



32 افراد پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج ڈائیبیٹیز یو کے پروفیشنل کانفرنس 2023 میں پیش کیے گئے۔ تحقیق میں شریک ہونے والے افراد کو دو ہفتوں تک زیر معائنہ رکھا گیا۔


یونیورسٹی آف سندرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر میتھیو کیمبل کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج نے پہلی بار اس متعلق شواہد فراہم کیے ہیں کہ طویل مدت تک بیٹھے رہنے کے دورانیے کو وقفہ دینے کے لیے ہلکی پھلکی سرگرمی کی مدد سے خون میں محدود بلڈ شوگر کی سطح کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس لائحہ عمل سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہونے کے ممکنہ خطرات نہیں ہوتے، جو کمی عموماً روایتی سرگرمیوں اور ورزش کے سبب ہوتی ہے۔

Load Next Story