صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کیلیے پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ
پالیسی کے فریم ورک کی تشکیل کے بعد وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے اور اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔
وفاق نے میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کے تحفظ کیلیے پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے وزیراعظم جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔
وفاق کے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے دونوں وفاقی وزراکو ٹاسک دیا ہے کہ اس پالیسی کی تشکیل کیلیے تمام میڈیا ہائوسز ، ٹی وی چینلز ،اخبارات اورایڈیٹرز ، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس جلد بلائیں ،ان کی مشاورت سے پالیسی کی تشکیل کیلیے تجاویز لیں اوراس پالیسی کا فریم ورک تیارکریں جبکہ ان کے تحفظ کیلیے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت حکمت عملی کا تعین کریں ،پالیسی کے فریم ورک کی تشکیل کے بعد وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے اور اہم اقدامات کا اعلان کریں گے، جبکہ صحافیوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید ایمرجنسی تربیت دینے کا لائحہ عمل صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مل کر طے کیاجائے گا ،اس حوالے سے جلد مشاورتی عمل شروع کردیا جائے گا۔