بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط

شاہد یوسف اور احمد شکیل جھوٹے الزامات پر دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں

صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سے ضبط کی:فوٹو:فائل

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کرلی۔


کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی متنازع نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی ( اے این آئی) نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں کی سرینگر اور بڈگام میں جائیدادیں ضبط کرلیں۔

شاہد یوسف اور احمد شکیل کی جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگا کر ضبط کیا گیا ہے۔ صلاح الدین کے دونوں بیٹے 2017 اور 2018 میں دہشتگردی کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے جھوٹے الزام پر دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارت پہلے ہی آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔
Load Next Story