شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کا اسٹینڈ ’’سچن ٹنڈولکر‘‘ کے نام سے منسوب

سابق کرکٹر نے 2013 میں 24 سالہ شاندار کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

سابق کرکٹر نے 2013 میں 24 سالہ شاندار کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا (فوٹو: فائل)

تاریخی کرکٹ گراؤنڈ شارجہ کی انتظامیہ نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی 50 ویں سالگرہ پر انکے نام سے اسٹینڈ منسوب کردیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سابق بھارتی لیجنڈ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلان کیا گیا کہ 'ویسٹ اسٹینڈ' کا نام 'سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ' رکھ دیا گیا ہے۔


ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف اپریل 1998 میں اسٹیڈیم میں ریت کا طوفان آیا تھا جس نے میچ کو 25 منٹ تک روک دیا گیا تھا بعدازاں اس میچ کو 'ڈیزرٹ اسٹورم' کا نام دیا گیا اور اس بین الاقوامی میچ میں انہوں نے 143 رنز بنائے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے 2013 میں 24 سالہ شاندار کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے بعد پیشہ ورانہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
Load Next Story