پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں نسل البحر کا آغاز ہوگیا

ان مشقوں میں شمولیت کیلیے متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں کی کراچی کی بندرگاہ آمدکا سلسلہ اتوار سے شروع ہوگیا ہے۔

پاک بحریہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے کراچی بندر گاہ پہنچنے والا متحدہ عرب امارات کی بحریہ کا جہاز ابوظبی کلاس کھلے سمندر میں کھڑا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے مابین پہلی مشترکہ بحری مشقیں نسل البحر20 سے 26 اپریل تک بحیرہ عرب میں منعقد کی جارہی ہیں۔


یہ اس سلسلے کی پہلی مشقیں ہیں جودونوں ممالک درمیان باہمی تعاون کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں میں شمولیت کیلیے متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں کی کراچی کی بندرگاہ آمدکا سلسلہ اتوار سے شروع ہوگیا ہے جن میں ابوظبی کلاس اوربینونہ کلاس کے جہازوں کے ساتھ ساتھ میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اوراسپیشل آپریٹنگ فورسزبھی ان مشقوںمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ پاک بحریہ کی جانب سے بحری جہازپی این ایس خیبر، پی این ایس بابر، پی این ایس قوت، پی این ایس عظمت اورایک ہیلی کاپٹران مشقوںکا حصہ ہیں۔ پاک بحریہ کی کاوشوں سے منعقد ہونے والی یہ مشقیں اس عزم کی غمازی کرتی ہیںکہ پاکستان نہ صرف اس خطے میں بلکہ عالمی سطح پربھی امن کے قیام کا خواہاں ہے اوران مشقوں کے انعقاداور ان میں شمولیت سے اپنا بھرپور کردارادا کرتارہے گا۔

جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ سمندراور ساحلوں کی محافظ پاک بحریہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں ہمہ وقت کوشاں اور تیارہے۔ ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مہارت، ان میں مزید بہتری پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ خطے میںاور عالمی سطح پرامن قائم کرنے کی کوششوں کے لیے پاک بحریہ خطے کی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا انعقادکرتی رہتی ہے جن میں سعودی نیول فورسزکے ساتھ نسیم البحر سلسلے کی مشقیںاور عمان نیوی کے ساتھ تھامرالطیب سلسلے کی مشقیں قابل ذکرہیں۔ عالمی سطح پرپاک بحریہ دنیا کے تمام بڑے ممالک کی بحری افواج کے ساتھ امن سیریزکی بحری مشقیں منعقد کرتی ہے۔ اس سلسلے کی چوتھی مشترکہ مشقیں امن 2013 گذشتہ سال مارچ میں منعقد کی گئیں۔
Load Next Story