پنجاب انتخابات کیلیے آئین میں درج طریقہ کے بغیر فنڈز جاری نہیں کرسکتے اسحاق ڈار

اسٹیٹ بینک خود سے پیسے نہیں دے سکتا، وفاقی وزیر خزانہ

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے آئین میں درج طریقہ کے بغیر فنڈز جاری نہیں کرسکتے اور اسٹیٹ بینک خود سے پیسے نہیں دے سکتا۔

قومی اسمبلی میں دوران خطاب کے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 14 ارب روپے کے اضافی اخراجات بھی ہوں گے، پیسے مل جائیں تو کیا 90 روز میں الیکشن ہو جائیں گے؟ کیا پاکستان موجودہ صورتحال کا زیادہ دیر متحمل ہو سکتا ہے؟


اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بدترین معاشی بحران سے نکل رہا ہے، پاکستان کو بدترین معاشی بحران میں موجودہ حکومت نے نہیں ڈالا، ن لیگ 2018 میں پاکستان کو دنیا کی 24 ویں ابھرتی معیشت کی صورت چھوڑ کر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر میری بات مانی ہوتی تو آج ملکی ذخائر 24 ارب ڈالر ہوتے، اگر سارے الیکشن ایک دن بھی ہو جاتے ہیں تو کون سی قیامت آ جائے گی، معاشی مشکلات کے باوجود مردم شماری پر 35 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013 کی مردم شماری پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے، موجودہ مردم شماری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مشکلات کے باوجود مردم شماری کو مکمل کرنے کی کوشیش جاری ہیں۔
Load Next Story