عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فوٹو فائل

عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت2000ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت450 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 457 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت40 روپے اضافہ سے 2570روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story