سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

150 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار800 روپے ہوگئی

فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر اضافے سے 2001 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔


سونے کے عالمی نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 150 روپے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار586 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2570روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story