شہری کو مرغی کا کچا گوشت کھاتے دیکھ کر لوگ حیران
تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے، کچھ نے پاگل تو کچھ نے بیمار ہوکر دفتر سے چھٹی لینے کی کوشش قرار دیا
اگر آپ کسی شخص کو کچا گوشت کھاتے ہوئے دیکھیں تو یقیناً آپ کو اس کے صحیح الدماغ ہونے پر شبہہ ہونے لگے گا اور آپ اس کی صحت کے بارے میں بھی فکرمند ہوجائیں گے۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے بھی تصویر میں دکھائی دینے والے اس شخص کے بارے میں کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔
آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ کے شاپنگ مال میں اس شخص کو مرغی کا کچا گوشت کھاتے ہوئے کیمروں نے ' قید ' کرلیا، جس کے بعد اس کی تصاویر وائرل ہونے میں دیر نہیں لگی اور سوشل میڈیا کے متوالوں نے آسٹریلوی شہری کے فعل پر ردعمل ظاہر کرنا شروع کردیا۔
مرغی کے کچے گوشت کے' شوقین' شخص کو آک لینڈز پارک کے ویسٹ فیلڈ میرین شاپنگ مال میں ایسکیلیٹر کے قریب دیکھا گیا جبکہ وہ برہنہ پا بھی تھا۔
اس کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے کچا گوشت کھانے کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی تو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس کے نشے کے زیراثر ہونے کی بات کی،
جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ شخص بیمار پڑ کر دفتر سے کم ازکم ایک ہفتے کی چھٹی لینا چاہتا ہوگا کیونکہ کچا گوشت صحت کے لیے یقیناً نقصان دہ ہے اور اس کے کھانے سے فوڈپوائزننگ کا بہت زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ اتنا مصروف آدمی ہے کہ اس کے پاس بیٹھ کر کھانے، جوتے پہننے یا گوشت کو پکانے کا بھی وقت نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ کیا کوئی دیکھ سکتا ہے کہ یہ آدمی اب بھی زندہ ہے یا نہیں؟
ایک اور صارف نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ واقعی کچا گوشت کھا رہا ہے؟ ہوسکتا ہے کہ یہ کچھ اور ہو۔